ٹڈاپ اور پی ایس ای بی میں باہمی معاہدے پر نظر ثانی کی تجویز

ٹڈاپ اور پی ایس ای بی میں باہمی معاہدے پر نظر ثانی کی تجویز

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرابو بکر نے سیکریٹری ٹڈاپ شیریار تاج سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں آئی ٹی/آئی ٹی ای ایس کی برآمدات 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

 جبکہ موجودہ مالی سال 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو سالانہ33 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے ۔پی ایس ای بی نے رواں مالی سال 9آئی ٹی سے متعلق بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لیا ہے اور ٹڈاپ کے تعاون سے جون 2025 تک 11 مزید نمائشوں کا پلان بنایا گیا ہے ۔ٹڈاپ کے سیکریٹری نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے دونوں اطراف کے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور ٹڈاپ اور پی ایس ای بی کے درمیان باہمی معاہدہ (ایم او یو)پر نظر ثانی کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے پاکستان میں پہلے آئی ٹی میگا ایونٹ کے انعقاد کا بھی مشورہ دیا تاکہ اعلیٰ درجے کی آئی ٹی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جا سکے ۔ انہوں نے پی ایس ای بی کوآئندہ مالی سال سے شروع ہونے والے ٹڈاپ کے 3 سالہ آئی ٹی برآمدات کے ترقیاتی منصوبے کی تشکیل میں تعاون کی دعوت بھی دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں