2025 میں عالمی سیاسی ومعاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں،میاں زاہد
کراچی (آن لائن)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 2025 میں عالمی سیاسی و معاشی حالات کے بہتر ہونے سے زیادہ خدشہ بگڑنے کا ہے ۔
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا کے حالات بہترہونے کا خیال غلط ثابت ہوا اورمختلف تنازعات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے ہیں، اسی دوران لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں جبکہ اربوں افراد متاثرہوئے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال نوکے دوران طاقت کے توازن میں تبدیلی مزید واضح ہوجائے گی