ڈویژنل بینچز کے فیصلوں پر نوٹس لینے کامطالبہ

 ڈویژنل بینچز کے فیصلوں پر نوٹس لینے کامطالبہ

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین اپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کردیا۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے خط میں متن اپنایا گیا ہے کہ اپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کی مختلف ڈویژنل بنچز کے متضاد فیصلوں کے معاملے پر نوٹس لیا جائے ،یہ تنازع پاکستانی ٹیکس ریذیڈنٹس کے متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے حاصل کردہ آمدن پر ٹیکس وصولی کے حوالے سے ہے ۔ خط کے مطابق متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے حاصل کردہ آمدن پر ٹیکس وصولی کے ڈویژنل بینجز فیصلے متنازعہ ہیں۔ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے خط میں چیئرمین ان لینڈ ریونیو سے اپیل کی ہے کہ آپ کے پاس اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو (فنکشنز) رولز 2023 کے تحت بڑے بنچ کی تشکیل کا اختیار موجود ہے، ہم گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو ایک غیر معمولی صورتحال کے طور پر دیکھا جائے اور بڑے بنچ کی تشکیل کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں