پاک،ازبک تجارت ایک ارب ڈالرتک بڑھانے کا عزم

پاک،ازبک تجارت ایک ارب ڈالرتک بڑھانے کا عزم

کراچی(بزنس رپورٹر)ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق کے مطابق ازبکستان کا سفارتخانہ آئندہ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کا عزم رکھتا ہے ۔دو طرفہ تجارت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

 ، ازبکستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت 2019 میں 122 ملینڈالر سے بڑھ کر 2023 میں 387 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔تاشقند اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کے حالیہ آغاز کا ذکر کرتے ہوئے ازبک سفیر نے بتایا کہ اس سال کراچی سے ازبکستان کیلئے بھی براہ راست پروازیں متعارف کرانے کی کوششیں جاری ہیں،ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ازبکستان کا دورہ کریں تاکہ وہ ہمارے لوگوں کی گرم جوشی سے میزبانی کا تجربہ کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں