رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے نئی پالیسی بنانے کامطالبہ

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے نئی پالیسی بنانے کامطالبہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔

 ، حکومت شعبے کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرے ۔ ہفتہ کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں لاکھوں افراد کو روزگار اور گھر جیسی بنیادی ضروری دینے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار ہے ،ٹیکس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس سے وابستہ دیگر صنعتیں بھی مختلف مسائل کا شکار ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ٹیکسوں کی بلند شرح کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15 فیصد تک کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے اور حکومت شعبہ کیلئے نئی پالیسی مرتب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری جمود کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ، پراپرٹی کے شعبے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کے لیے آئندہ جائزے میں آئی ایم ایف سے ساتھ بات چیت کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں