بھارت سپیس ٹیکنالوجی میں چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ 2025 میں مدار میں 10 خلائی مشنوں کو بھیجے گا۔
۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے اپنے پہلے کمرشل خلائی مشن سمیت 2025 میں 10 خلائی پروازوں کا منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے ایک پریس کانفرنس صحافیوں کو بتایا کہ بھارت کے پاس نئے سال کے لیے بڑے بڑے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آر او جنوری 2025 میں NVS-02 سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے جس کے ساتھ سال کے اندر اندر مزید مشنز بھیجنے کا منصوبہ ہے ۔ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں NVS-02 نیویگیشن سیٹلائٹ سمیت 10 مشنز شامل ہیں۔