اقتصادی طاقت سے کینیڈا کو امریکا میں ضم کروں گا:ٹرمپ

اقتصادی طاقت سے کینیڈا کو امریکا میں ضم کروں گا:ٹرمپ

پام بیچ ،اوٹاوا(اے ایف پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کے دھمکی دیتے کہاہے کہ وہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جہنم میں سنوبال 

 جیساہی ہوگاکہ کینیڈا امریکا کے ساتھ ضم ہو جائے گا، کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا قوم ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی ۔عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کہ کیا وہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کیلئے فوجی طاقت استعمال کرینگے پرکہا نہیں، اقتصادی طاقت۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ کینیڈا اور امریکا دونوں ملکر واقعی بہت کچھ ہونگے ، آپ اس مصنوعی طور پر کھینچی گئی لکیر سے چھٹکارا پائیں گے اور اس پر نظر ڈالیں کہ یہ کیسا لگتا ہے اور یہ قومی سلامتی کیلئے بھی بہت بہتر ہوگا۔ کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو اور وزیرخارجہ میلانیا جولی نے امریکی نو منتخب صدر کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایسا ہونے کو ناممکن قرار دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں