ہائیکنگ کرتے گرکرزخمی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گرنے پر زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جمائما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر اور ویڈیو زشیئرکرنے کیساتھ ساتھ اپنے گرنے کا واقعہ بتایا ۔انہوں نے بتایاکہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے قریب ہیپی نیوایئرپر بلند پہاڑوں پر اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی ،اس دوران ایک پہاڑ سے گر کرچوٹ لگ گئی ۔ان کی شیئر کردہ ہسپتال کی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں بستر پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہیں بیساکھی کی مدد سے چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے چوٹ کے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی ۔