اداکار ذاتی معاملات سوشل میڈیا سے دور رکھیں:مریم نور

اداکار ذاتی معاملات سوشل  میڈیا سے دور رکھیں:مریم نور

کراچی(آئی این پی)اداکارہ مریم نے شوبز سے تعلق رکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل کام ہے کیونکہ جو فنکار اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسے اس کردار سے باہر نکلنے کے لئے کچھ وقت لگتا ہے جب اداکار بطورِ جوڑی کردار نبھاتے ہیں تو اکثر اوقات ان کے دل میں حقیقی طور پر بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہوجاتے ہیں اور وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل کا سبب بن جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں