میوہسپتال:ذہنی معذور لڑکی سے ملازم کی زیادتی کی کوشش
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے میو ہسپتال میں علاج کے لئے آئی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں تعینات ای سی جی ٹیکنیشن شفقت نے دوران ای سی جی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، اس دوران لڑکی نے شور مچا دیا جس پر ملزم فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر چوکی میو ہسپتال پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔