تیز آگ پر پکی سبزیاں بھی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

تیز آگ پر پکی سبزیاں بھی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

لاہور(نیٹ نیوز)ہمارے ہاں تیز آگ پر کھانے پکانے کا رواج ہے، شاید اس لیے کہ کھانا جلد پک جائے۔

مگر اب جاپان کی میجو یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بلند درجہ حرارت پر پکانے سے خاص طور پہ وہ غذائیں ایک مضر صحت چکنائی پیدا کرتی ہیں جن میں قدرتی طور پہ گندھک (سلفر) پائی جاتی ہے۔ یہ تحقیق درسگاہ کے محقق، ڈاکٹر ماساکی ہونڈو کی زیرقیادت انجام پائی۔ یہ مضر صحت چکنائی جسے ‘‘ٹرانز فیٹ’’ کہا جاتا ہے، انسان کے جسم میں اگر زیادہ مقدار میں جمع ہو جائے تو اسے امراض قلب اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ گویا جاپانی ماہرین طب نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ تیز آگ میں پکے کھانے مضر صحت ہیں اور ان سے حتی الامکان پرہیز کیا جائے۔ وطن عزیز میں بھی کئی ہوٹلوں اور ڈھابوں میں تیز آگ پر کھانا پکانے کا رواج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں