امریکا میں برڈ فلو سے پہلی موت ،65سالہ شخص دم توڑ گیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا میں برڈ فلو سے پہلے انسان کی موت ہوگئی امریکی ریاست لوزیانہ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت ظاہر کئے بغیر بتایا ۔۔
کہ متاثرہ 65سالہ شخص دسمبر کے وسط سے ہسپتال میں داخل تھا، یہ امریکا میں ایچ فائیو این ون وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے ۔ امریکا کی بران یونیورسٹی میں اپیڈیمالوجی کی پروفیسر جینیفر نوزو کا کہنا ہے کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ وائرس کے پھیلا ؤپر قابو نہیں پایا جا رہا۔