لندن :بس میں سوار 14سالہ لڑکاچھریوں کے وار سے قتل
لندن (اے ایف پی)لندن میں بس میں ایک 14سالہ لڑکے کو دن دیہاڑے چھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کا کہناتھا۔۔
کہ نوجوان کو جنوب مشرقی لندن کے علاقے وول وچ میں ڈبل ڈیکر بس میں قتل کیاگیا،لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے چاقو سے حملوں کو قومی بحران قراردے دیا ۔