امریکی طلباہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی کااستعمال کرنے لگے

 امریکی طلباہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی کااستعمال کرنے لگے

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکا میں 70 فیصد سے زیادہ سیکنڈری سکول کے طلبا ہوم ورک میں مدد کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

سروے میں مدد فراہم کرنے والے کیلیفورنیا کے دی ہارکر سکول میں 11ویں جماعت کے طالب علم سان ہوزے نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے اردگرد بہت سے ساتھی طلبا اے آئی لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر ChatGPT کو سکول کی بہت ساری اسائنمنٹس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔نتائج سرور arXiv پر شائع کیے گئے جس سے انکشاف ہوا کہ 71 فیصد طلبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوم ورک کے لیے کم از کم ایک بار لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) کا استعمال کیا ہے ۔ یہ شرح بالغوں میں اے آئی چیٹ باٹ کے استعمال سے زیادہ ہے ۔طلبا نے متعدد مضامین کے لیے ایل ایل ایم کے استعمال کی اطلاع دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں