زیادہ دیر بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث

زیادہ دیر بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث

کراچی (نیٹ نیوز)غیر صحت بخش طرز زندگی آج کل دنیا میں عام ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

 ، خاص طور پر کرسیوں پر غلط انداز سے گھنٹوں تک بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔آرتھو رینیو ریجنیکس انڈیا جوائنٹ، اسپائن اینڈ اسپورٹس کلینک کے سینئر ڈاکٹر، سوربھی بھگت نے ریڑھ کی ہڈی کے ان عام مسائل کی فہرست دی ہے جو زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے درپیش آتے ہیں۔1. ڈیجنریٹیو ڈسک کی بیماری:ریڑھ کی ہڈیوں میں کے رمیان موجود کُشن خراب ہوجاتا ہے ۔2 ہرنیٹیڈ ڈسکس:جب کسی ڈسک کا نرم، اندرونی حصہ بیرونی تہہ سے زیادہ ابھرجاتا ہے ۔3فیسیٹ جوائنٹ آرتھرائٹس: ریڑھ کی ہڈی کے چھوٹے جوڑوں میں سوزش۔4. اسپائنل اسٹیناسس: ریڑھ کی نالی کا تنگ ہونا اور اعصاب پر دباؤ پڑنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں