پہلی ششماہی، ٹیکسٹائل برآمدات میں 10فیصد اضافہ

پہلی ششماہی، ٹیکسٹائل برآمدات میں 10فیصد اضافہ

کراچی (آن لائن) ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 10فیصد اضافہ دیکھا گیا جو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 9.09 ارب ڈالر رہی ۔۔

جو 24-2023کے اسی عرصے کے دوران 8.29 ارب ڈالر رہی تھی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ابتدائی طور پر 3 فیصد کمی دیکھی گئی،تاہم اس کے بعد کے مہینوں میں مثبت نمو دیکھی گئی، اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 18 فیصد، اکتوبر میں 13 فیصد، نومبر میں 11 فیصد اور دسمبر میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مالی سال 24 کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا،تاہم رواں مالی سال میں برآمدات میں مالی سال 22 کے مقابلے میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں