کاشتکاروں کو ترشاوہ پھل گریڈنگ کرکے بھیجنے کی ہدایت

 کاشتکاروں کو ترشاوہ پھل گریڈنگ کرکے بھیجنے کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی)سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تر شا وہ پھلوں کی کاشت کے بعد پھل کو گریڈنگ کرکے مارکیٹ بھجوائیں۔۔۔

 کیونکہ اکثر اوقات پھل کو سیزن کے شروع میں توڑ لیا جاتا ہے جبکہ پھل ابھی پوری طرح تیار نہیں ہوتا جس سے پھل کی فعلیاتی اور تجارتی پختگی دونوں متاثر ہوتی ہیں، نیز پھل جسامت میں کم، رنگت میں سبز اور بیرونی دلکشی و جازبیت سے محروم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کو پودوں سے توڑنے کے بعد ایک اہم عمل ان کی درجہ بندی ہے جس میں پھلوں کو ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنویئر بیلٹ پر چھانٹا اور مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھلوں کی درجہ بندی کیلئے پھل کا سائز، بیماری سے پاک ہونا، جلد کا صاف اور مضبوط ہونا اور رنگت کو محلوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق پھلوں کو تین گریڈز لاثانی، اول اور دوم درجے میں تقسیم کیا جاتا ہے اور گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کی پیکنگ سے پھل خوبصورت اور دلکش ہونے کے علاوہ اس کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنو کی کچھ پیداوار سٹرس گریننگ اور وائرس کی نذر ہونے لگی ہے جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں