اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی کلائمٹ کانفرنس میں بطور پلاٹینم اسپانسرشراکت

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی کلائمٹ کانفرنس میں بطور پلاٹینم اسپانسرشراکت

کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے اوورسیز انوسٹرز چیمبرکے زیر اہتمام تیسری پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں بطور پلاٹینم اسپانسر شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کانفرنس میں صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور پائیداری کے ماہرین کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے یکجا کیا گیا ۔ایک پینل گفتگو میں مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افریقہ کے لیے پائیدار فنانس کی سربراہ لینا عثمان نے بینک کی نمائندگی کی جس میںڈی کاربنائزیشن میں تیزی، تخفیف، جدت طرازی اور آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف جدو جہدکے بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس کا اختتام کلائمٹ ایکسی لینس ایوارڈز "کی افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کو گرین فنانسنگ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ، جو ملک میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے بینک کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں