ٹورازم سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کماسکتے ،وفاقی چیمبر

 ٹورازم سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کماسکتے ،وفاقی چیمبر

کراچی(بزنس رپورٹر )اسلامک چیمبراور وفاقی چیمبرکے مشترکہ تعاون سے عالمی سیاحتی شعبے کی مدد سے دنیا بھر سے تجارت و سفارت کو پروان چڑھانے کے مشن پر تبادلہ خیال ہوا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کانفرنس کے پہلے دن ایران کے گورنر خراسان غلام حسین مظفری نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے ٹورسٹس کو سہولیات فراہم کرنا چاہیے تاکہ معاشی و سفارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ گورنر خراسان نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران میں تاریخی اور قریبی روابط ہیں۔وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان ٹوارزم سے باآسانی اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے ، متعلقہ ادارے ملک کا سافٹ امیج اجاگر اور قدرتی، کلچرل و مذہبی مقامات کی مارکیٹنگ کریں تاکہ عالمی سطح سے سیاح یہاں کا رخ کریں۔ عاطف اکرام نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی مضبوطی کیلئے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشتیں ٹوارزم کی بدولت ترقی کر گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں