پہلی ششماہی ،سیکیورٹی پیپرز کے منافع میں 7.5فیصداضافہ

 پہلی ششماہی ،سیکیورٹی پیپرز کے منافع میں 7.5فیصداضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کیلئے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمپنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بعد از ٹیکس منافع میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ فی حصص آمدنی (ای پی ایس)میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ زبردست ترقی حاصل کی ہے ۔ مالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی کے دوران ایس پی ایل نے 4.1 ارب روپے کی خالص فروخت کا اعلان کیا جو کے پچھلے سال کے اسی عرصے کے 3.4 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے ۔ایس پی ایل کا پہلی ششماہی میں بعد از ٹیکس منافع 802 ملین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی کے منافع 746ملین روپے کے مقابلے میں 7.5 فیصد زیادہ ہے ، اس مدت کیلئے فی حصص آمدنی (ای پی ایس)پچھلے سال کے 12.59 روپے کے مقابلے میں 13.54 روپے رہی۔ایس پی ایل کے چیئرمین آفتاب منظور نے کہا کہ ہم اس پہلی ششماہی میں اپنی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں جو ہماری حکمت عملی کی افادیت اور مستقل نتائج دینے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ آپریشنل ایکسیلینس پر ہماری توجہ نے ہمیں مارکیٹ کے چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا ا قدار قائم کرنے کے قابل بنایا ہے ۔ ہم صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔مستقبل کو دیکھتے ہوئے ایس پی ایل اپنی رفتار کو برقرار رکھنے ، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں