سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرح بڑھانے کی تجویز کامعطلی کا مطالبہ

سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرح بڑھانے کی تجویز کامعطلی کا مطالبہ

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرنے نیپراپر زور دیا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرح میں اضافے کی تجویز کو اس وقت تک معطل کیا جائے۔۔

 جب تک کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مطلوبہ معلومات شیئر نہ کی جائیں، نیز ایک جامع مشاورتی عمل کا آغازکیا جائے تاکہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کی مالی مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے ۔کے سی سی آئی کے صدر جاوید بلوانی نے رجسٹرار نیپرا کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ تاجر برادری، ٹریڈ باڈیز اور صارفین نے مختلف سابقہ واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے سیکورٹی ڈپازٹ کی شرح میں اضافے کی درخواستوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جن میں بجلی کے کنکشنز کیلئے سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرح میں بہت زیادہ اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے اگر یہ تجاویز منظور کر لی گئیں تو اس سے صارفین، کاروباری اداروں اور صنعتوں پر غیر ضروری مالی بوجھ پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں