لیپ2025میں 100سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جارحانہ انداز میں نئی اور ابھرتی ٹیک مارکیٹس خاص طور پرسعودی عرب میں اپنا کا م بڑھا رہی ہے۔۔
اور اس مقصدکے حصول کیلئے 100 سے زائدآئی ٹی ادارے لیپ(LEAP) 2025 میں شرکت کر رہی ہیں جو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے دنیا کے بڑے ٹیک تجارتی میلوں میں سے ایک ہے ۔ پاکستان سے ایک ہزار سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جن میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے لیپ2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (پاشا)کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں لیپ 2025 میں مختلف شعبوں سے متعدد غیر ملکی فرموں کو راغب کر رہی ہیں۔