آئل ملرز کانفرنس:خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق

 آئل ملرز کانفرنس:خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق

حیدر آباد(نمائندہ دنیا)آل سندھ آئل ملرز اینڈ آئل ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدر آباد کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں خوردنی تیل کی صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈیبل آئل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر رابطے قائم کیے جائیں۔خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے ۔سرسوں کے علاوہ کینولا، سن فلاور اور دیگر تیلی اجناس عام ملرز تک آسانی سے پہنچائی جائیں۔سندھ بھر میں نیو سرسوں میں نمی (Moisture)کی حد مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے فارین میٹر فرٹ کی روک تھام پر زور دیا ، تاکہ خوردنی تیل کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکے ۔کانفرنس میں پورے سندھ میں سرسوں کی کٹائی کی حد کو یکساں کرنے اور اس سے متعلقہ معاشی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں