ڈالرکی پیش قدمی جاری ،تولہ سونا2500روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
ادھرسونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کے اضافے سے 279.26روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے مہنگاہوکر281.10روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2913 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 4ہزار روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے مہنگا ہوکر 2لاکھ 60ہزار 631روپے پر جاپہنچا۔