اینگرو پولیمرکا 11.7 ارب کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا آغاز

اینگرو پولیمرکا 11.7 ارب کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے 11.7 ارب روپے کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والی سرمایہ کاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مارکیٹ میں اینگرو پولیمر کی توسیع کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ Chematur ٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ٹن سالانہ ہے ۔ مقامی پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز تقریباً11ملین ڈالر کے درآمدی متبادل کے طورپر غیر ملکی سپلائرزپر انحصار کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی انڈسٹریل بیس کو مضبوط کرے گی۔ کمپنی اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو پیرو آکسائیڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت اعلیٰ معیار کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ سلوشن اورPureOxide کی تیاری اور مارکیٹنگ کرے گی۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالقیوم شیخ نے کہاکہ ہمارا ایچ پی اوکاروبار مقامی انڈسٹری کو مضبوط کرے گا۔ خاص طورپر برآمدی ٹیکسٹائل پلیئرز مقامی طورپر اعلیٰ معیار کی مصنوعات حاصل کرسکیں گے ۔ اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سیّد نے کہا کہ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری اینگرو کی ترقی کے عزم اور پاکستان کی صلاحیت پر مسلسل یقین کی عکاسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں