سیاحتی شعبے میں 4ارب ڈالر سے زائد کے منافع کی توقع

سیاحتی شعبے میں 4ارب ڈالر سے زائد کے منافع کی توقع

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سیاحتی شعبے کے 2025تک 4ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی کا تخمینہ ہے جبکہ 2029تک اس کا حجم 5.53ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ یہ انکشاف اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رپورٹ کے مطابق 2025سے 2029تک سیاحت کی صنعت کی سالانہ ترقی کی شرح 6.75فیصد متوقع ہے ۔ پیکیج ہالیڈیز اس شعبے کا سب سے نمایاں حصہ ہوگا، جو 2025میں 1.92ارب ڈالر کی آمدنی پیدا کرے گا۔2029تک پیکیج ہالیڈیز کے صارفین کی تعداد 22.17ملین تک پہنچ جائے گی، جب کہ 2025میں یہ 11.3فیصد سے بڑھ کر 14.6فیصد ہو جائے گی جبکہ فی صارف اوسط آمدنی 150.66ڈالر متوقع ہے ۔2029ء تک آن لائن بکنگ کا حصہ مجموعی آمدنی کا 66فیصد ہو جائے گا۔پاکستان میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو ملک کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی حسن کو دریافت کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں