اے پی ایل ایف ہانگ کانگ ختم،پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، ہانگ کانگ کے۔
تعاون سے 12 سے 14 مارچ 2025 تک اے پی ایل ایف ہانگ کانگ میں شرکت کی ۔پاکستان پویلین کا افتتاح 12 مارچ کو قونصل جنرل پاکستان برائے ہانگ کانگ ریاض احمد شیخ نے کیا، ان کے ہمراہ پی ٹی اے کے چیئرمین حامد ارشد ظہور اور دیگر معزز مہمان و پاکستانی نمائندگان موجود تھے ۔رواں سال پاکستان سے 45 برآمد کنندگان نے اے پی ایل ایف 2025 میں شرکت کی جن میں 32 پاکستانی برآمد کنندگان نے تیار شدہ چمڑے اور 13 برآمد کنندگان چمڑے کی بنی مصنوعات جیسے لباس، بیگز، دستانے اور دیگر اشیاء کی نمائش کی ۔پاکستان کے قونصل جنرل نے پاکستانی برآمد کنندگان کی معیاری مصنوعات اور ان کی شاندار پیشکش کو سراہا جو چینی اور ہانگ کانگ کے خریداروں، صارفین اور زائرین کی توجہ کا مرکز بنیں۔