فاطمہ فرٹیلائزر کی رابیل سدوزئی کو پنجاب کی بیٹی ایوارڈسے نوازاگیا

فاطمہ فرٹیلائزر کی رابیل سدوزئی کو پنجاب کی بیٹی ایوارڈسے نوازاگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی کو زشعبہ زراعت میں نمایاں خدمات پر پنجاب حکومت اور۔

 ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کی بیٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں دیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جو پاکستان میں خواتین کی ترقی کیلئے سرگرم ہیں۔ پنجاب کی بیٹی ایوارڈ پنجاب حکومت کا ایک خصوصی اقدام ہے جو ان پاکستانی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنی۔ رابیل سدوزئی کی قیادت میں فاطمہ فرٹیلائزر نے زراعت میں جدت کے ذریعے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بطور ڈائریکٹرمارکیٹنگ اینڈ سیلز، وہ تقریباً 1 بلین ڈالر کے سیلز پورٹ فولیو کی نگرانی کر رہی ہیں اور ملک بھر میں 200 سے زائد پیشہ ور افراد کی ٹیم کی سربراہی کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے رابیل سدوزئی نے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستانی خواتین کی صلاحیت اور جدوجہد کا ثبوت ہے ۔ فاطمہ فرٹیلائزر میں ہم خواتین کی مالی خودمختاری بہتر بناکر اور ان کے ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ اعزاز فاطمہ فرٹیلائزر کے زرعی شعبے میں خواتین کی شمولیت کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں