ایک ہفتے میں ڈالر 281.86روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

ایک ہفتے میں ڈالر 281.86روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر ) ایک ہفتے میں انٹربینک اور اوپن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ امریکی ڈالر جنوری 2024 کی بلندسطح پر پہنچ گیا ہے ۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 86 پر پہنچ گیا ہے ۔ دوسری جانب امریکی ڈالر مہنگا ہونے پر دیگر ممالک کی کرنسیاں بھی مہنگی ہوگئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 93 پیسے مہنگا ہوکر 306 روپے 6پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 13 مہنگا ہوکر 365 روپے 7 پیسے ، یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 76 روپے 75 پیسے اور سعودی ریال 22 پیسے مہنگا ہوکر 75 روپے 22 پیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ماہرین کے مطابق تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پہنچنے پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں