کراچی ٹیکس بار کا ڈی جی ایف بی آر کو خط، آئی آر آئی ایس پورٹل میں خرابی کی نشاندہی

کراچی ٹیکس بار کا ڈی جی  ایف بی آر کو خط، آئی آر آئی ایس پورٹل میں خرابی کی نشاندہی

کراچی (کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کا آئی آر آئی ایس پورٹل مسائل کی آماجگاہ بن گیا، اس حوالے سے کراچی ٹیکس بارنے فوری اصلاحات کامطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔

 کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں آن لائن آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں اور صارفین کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی ہے ۔ خط کے مطابق آن لائن پورٹل میں موجود خرابیوں کی وجہ سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، پی ایس آئی ڈی بنانا اور ٹیکس ادائیگی جیسے بنیادی امور دشوار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کے ٹی بی اے نے کہا کہ آئی آر آئی ایس پورٹل میں کئی ایسی خامیاں موجود ہیں جو نہ صرف صارفین کے لیے پریشانی کا باعث ہیں بلکہ ٹیکس کمپلائنس کو بھی مشکل بنا رہی ہیں۔ کراچی ٹیکس بار نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کے آن لائن پورٹل آئی آر آئی ایس میں موجود تمام خامیوں اور خرابیوں کی فوری اصلاح کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔ کراچی ٹیکس بار کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو ٹیکس فائلنگ کا عمل مزید پیچیدہ ہو جائے گا اور ٹیکس دہندگان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایف بی آر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا تاکہ پورٹل کو ایک مؤثر اور قابل اعتماد نظام بنایا جاسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں