بڑی صنعتوں کی رفتار 1.8 فیصد کم ہوکر114.7 پرآگئی

بڑی صنعتوں کی رفتار 1.8 فیصد کم ہوکر114.7 پرآگئی

کراچی(بزنس رپورٹر)صنعتی پیداوار کو کڑے وقت کا سامنا ،بڑی صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک مہینے کے دوران بڑی صنعتوں کی کارکردگی2.1 فیصد بہتر ہوکر 127.2 فیصد سے بڑھ کر 129.9 فیصد ہوگئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دوسری جانب  رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی رفتار 1.8 فیصد کمی سے 116.8 سے 114.7 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کارکردگی توانائی طلب اور ریفائننگ سرگرمیوں کی بدولت 19.59 فیصد بڑھی ،ٹیکسٹائل سیکٹر ایل ایس ایم آئی میں 18.6 فیصد حصے رکھتے ہوئے معمولی بہتری سے 1.72 فیصد کی شرح سے بہتر رہا۔ اس کے علاوہ درآمدی چیلنجزسے مشینری اورآلات کی کارکردگی 20.90 فیصد کمی کا شکار رہی اور گھریلو اور کمرشل ڈیمانڈ میں کمی سے فرنیچرانڈسٹری 66 فیصد گراوٹ کا شکار رہی جب کہ شرح سود میں مجموعی کمی سے آٹو موبیل سیکٹر بہتر رہتے ہوئے 28.76 فیصد کی سطح پر رہا۔ دوسری جانب کیمیکل سیکٹر صنعتی پیداوار کی کمی سے 12.49 فیصد مندی کا شکار رہا۔فوڈ سیکٹر کے خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیمانڈ میں کمی کے اثر سے 7.72 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب مقامی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے تمباکو کی صنعت 27.64 فیصد بڑھی ۔ ملک میں مہنگی بجلی کے سبب الیکٹریکل سیکٹر کی ترقی بھی 11.40 منفی رہی۔ معاشی ماہرین کے مطابق بڑی صنعتوں کی ترقی کا متاثر ہونا ملکی معیشت کیلئے بالکل بھی سود مند نہیں ہے اسکے منفی اثرات آئندہ دنوں برآمدات اور سرمایہ کاری پر مرتب ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں