8ماہ:ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 9.3فیصد ریکارڈ

8ماہ:ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 9.3فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کی صدارت میں وزارت تجارت میں ایک داخلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی برآمدات کے فروغ اور تجارتی شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری تجارت شکیل احمد منگیجو اور ڈائریکٹر جنرل (ٹیکسٹائل) مدثر رضا صدیقی بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ٹیکسٹائل) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی اقتصادی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت بحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ مالی سال 2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 9.3 فیصد رہی جبکہ ملبوسات کی برآمدات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 6.2 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ڈائریکٹر جنرل (ٹیکسٹائل)کے مطابق پاکستان جو کبھی دنیا کا تیسرا بڑا کپاس پیدا کرنے والا ملک تھا، اب چھٹے نمبر پر آ چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور برازیل کی زرعی اراضی تقریباً برابر ہونے کے باوجود برازیل کی فی ایکڑ پیداوار پاکستان سے 3گنا زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں