اسٹیٹ بینک نے فنانشل لٹریسی ویک بنانے کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے فنانشل لٹریسی ویک بنانے کا اعلان کردیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے فنانشل لٹریسی ویک بنانے کا اعلان کردیا۔ ایم ڈی بی ایس سی اسٹیٹ بینک معراج محمود کے مطابق 14 اپریل سے 18 اپریل تک فنانشنل لٹریسی ویک بنایا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فنائنشل لٹریسی ویک کا مقصد مختلف طبقات کو بینکنگ سیکٹر میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک عوامی آگاہی کیلئے ملک بھر میں فنانشل لٹریسی کے کیمپس بھی لگائیں گے ۔ دوسری جانب ان کاکہنا تھا کہ معاشرے میں بینکنگ سیکٹر کی آگاہی کیلئے پہلی بارفنانشل لٹریسی واک کا بھی اہتمام کیاجائیگا ۔معراج محمود نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک فنانشل لٹریسی ویک کے دوران کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء سے سیشن منعقد کریں گے تاکہ بینکنگ چینل کی معلومات اور اس سے متعلق آگاہی کو بہتر انداز میں منتقل کیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں