وزیراعظم کادورہ ترکیہ معاشی تعاون کے نئے باب کا آغاز ،کاٹی

کراچی (بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید نقی نے وزیراعظم کے ترکیہ کے سرکاری دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ معاشی تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہو گا۔
ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گاترکیہ پاکستان کا دیرینہ اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور موجودہ عالمی حالات میں ایسے مضبوط تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔