برآمدات بڑھانے کیلئے آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کا مطالبہ

برآمدات بڑھانے کیلئے آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کی جائے تاکہ آنے والے سالوں میں برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا)کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 35 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر کیا جائے ، تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی برآمدی ترقی برقرار رکھنے میں سہولت ملے ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی کمپنیوں کو فری لانسرز کے مقابلے میں جو صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک مسابقتی برتری دے گا۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پاشا حکومت سے 10 سالہ ٹیکس چھوٹ، زرمبادلہ کے ضوابط میں آسانیاں، کمرشل بینکوں کی معاونت، سیلز ٹیکس کی پیچیدگیوں کا خاتمہ، ہنر سازی کے فروغ کے لیے فنڈز کی فراہمی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اور آئی ٹی پارکس کے فوری عملی قیام کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ عمیر نظام نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس پر ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنز پر عائد بھاری 10 فیصد ٹیکس کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ آئی ٹی کمپنیوں کی آمدنی کا بڑا حصہ کھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں