انٹر بینک میں ڈالرسستا، تولہ سونا 2100 روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں منگل کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھر سونا مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے کی کمی سے 281.02روپے پر آگیا۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر12 پیسے کے اضافے سے 282.90 پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 3310ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار200 پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 2لاکھ99ہزار382روپے ہوگئی۔