ڈیجیٹل انوائسنگ رجسٹریشن اور انٹیگریشن کے موضوع پر سیمینار
کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان ریونیو آٹومیٹڈ لمیٹڈ کے اشتراک سے کراچی چیمبر میں ڈیجیٹل انوائسنگ رجسٹریشن اور انٹیگریشن کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی ایف بی آر، عائشہ فاروق نے کہا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ نہ صرف ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا حصہ ہے بلکہ اس سے کاروباری برادری کو شفافیت، سہولت اور آڈٹ کے جھنجھٹ سے نجات حاصل ہو گی۔