سونے کی قیمت میں10400 روپے کی تاریخی کمی،ڈالر سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھر ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر کی تاریخی کمی سے 3221ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے کی تاریخی کمی سے 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 970 روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگئی۔دریں اثناچاندی کی فی تولہ قیمت 17 روپے کی کمی سے 3400روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 14پیسے کی کمی سے 281روپے 57پیسے پر آگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 283.50روپے کاہوگیا۔