اسٹاک ایکسچینج :312پوائنٹس کی مندی ،کاروباری حجم بھی کم

اسٹاک ایکسچینج :312پوائنٹس کی مندی ،کاروباری حجم بھی کم

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا رجحان غالب رہا۔ 100انڈیکس 312پوائنٹس کی کمی سے 119,649 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جب کہ سرمایہ کاروں کی توجہ مخصوص حصص پر ہی مرکوز رہی جن میں سیمنٹ،انرجی اور آئی ٹی کے اسٹاکس شامل ہیں۔ دوسری جانب مجموعی طور پر یہ ہفتہ اسٹاک ایکسچینج کیلئے شاندار اور ریکارڈ ساز رہا جس کے باعث انڈیکس آخری کاروباری روز بھی 1 لاکھ 19 ہزار کی حد سے نیچے نہ جاسکا۔ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا ،تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے اختتامی لمحات میں مذکورہ تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ۔دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 171 پوائنٹس کی کمی سے 36601 پوائنٹس ور آل شیئر انڈیکس منفی 312 پوائنٹس سے 119649 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں ریڈی مارکیٹ کا حجم 57.2 کروڑ شیئرز رہا،کاروباری مالیت بھی کم ہو کر 29.0 ارب رہی ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی گھٹ کر 14,385 ارب روپے تک محدود ہو گئی ۔مجموعی طور پر465 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،209 میں کمی اور50 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں