سونا 2400روپے مہنگا ،3لاکھ 38 ہزار 500 پر پہنچ گیا
اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہو گئی۔اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 1,886 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 148 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے بڑھ کر 3 ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 28 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 923 روپے ہو گئی۔