پاک قطر فیملی تکافل کے زیر اہتمام لائلٹی ریوارڈ اسکیم کیلئے قرعہ اندازی

پاک قطر فیملی تکافل کے زیر اہتمام لائلٹی ریوارڈ اسکیم کیلئے قرعہ اندازی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے حال ہی میں لائلٹی ریوارڈ اسکیمکے تحت قرعہ اندازی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی۔۔

 تاکہ اپنے لائل کسٹمرز کو انعامات سے نوازسکے ۔یہ تقریب کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، کامران سلیم صاحب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد صاحب سمیت مینجمنٹ ٹیم کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔حالیہ قرعہ اندازی میں ملک بھر سے شریک ہونے والے افراد کو کامیاب قرار دیا گیا۔ قرعہ اندازی میں سب سے بڑا انعام عمرے کا ٹکٹ تھا جبکہ دیگر انعامات میں اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، اور خصوصی طور پر تیار کردہ تحائف شامل تھے ۔ وقاص احمد صاحب نے کہا کہ ہم پاک قطر میں اپنے شرکاء کومحض ممبر نہیں بلکہ اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔یہ تحائف ہماری خلوص پر مبنی قدردانی کی عکاسی کرتے ہیں اور اُس احترام کی علامت ہیں جو ہم ہر اُس فرد کے لیے رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ وابستہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں