اسرائیلی جارحیت پر مسلم دنیا متحد ہوجائے ، ایف پی سی سی آئی

کراچی (بزنس رپورٹر)نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد امان پراچہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ روکنے کے لیے متحد ہو جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے ، اور حالیہ اسرائیلی حملے مسلم دنیا کی کمزوری کو بے نقاب کر رہے ہیں۔امان پراچہ نے کہا کہ بھارت کے بعد اسرائیل کے حملے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم دنیا نے اتحاد نہ کیا اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو اسرائیل، امریکہ کے اشارے پر دیگر مسلم ممالک کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔