اسٹاک ایکسچینج : تیزی کا تسلسل برقرار، 55 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج : تیزی کا تسلسل برقرار، 55 ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی رہی۔ ریکارڈ تیزی کی لہر نے چار ٹریڈنگ سیشنز میں 100 انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کرکے سرمایہ کاروں کو نہال کردیا۔

 100 انڈیکس نے چوتھے ٹریڈنگ سیشن میں ایک بار پھر دو ریکارڈقائم کرتے ہوئے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ انڈیکس کا دوران ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے کا ایک ریکارڈ اوردوسرا تاریخ کی بلند ترین سطح پر بندہونے کادوسرا ریکارڈ مسلسل چار سیشنز میں دیکھا گیا ہے ۔100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 487 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 30 ہزار 831 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، اسکے بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 31ہزار 325 پوائنٹس کی حد پر ٹریڈ ہوکر نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔کاروبار کے اختتا م پر 100 انڈیکس342 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی تاریخی حد پر ہوا ۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 55ارب کامنافع ہو اجس سے سرمائے کا مجموعی حجم  15 ہزار 767 ارب روپے پرجاپہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں