ڈالر کی قدر میں کمی، تولہ سونا 800 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی، تولہ سونا 800 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی، ادھر عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کی کمی سے 283.86روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8ڈالر کے اضافے سے 3350ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھ کر3لاکھ 6ہزار 69روپے ہوگئی۔یاد رے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 3,56,200 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 871روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں