جنوری تا مئی: 1 کروڑ 25 لاکھ موبائل فونز تیار کئے گئے

 جنوری تا مئی: 1 کروڑ 25 لاکھ موبائل فونز تیار کئے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2025 کے ابتدائی پانچ مہینوں (جنوری تا مئی) کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ موبائل فونز مقامی طور پر اسمبل یا تیار کیے گئے۔۔۔

 جبکہ اسی مدت میں صرف 7 لاکھ 60 ہزار موبائل فونز تجارتی بنیاد پر درآمد کیے گئے ۔گزشتہ کیلنڈر سال 2024 میں مقامی سطح پر 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار موبائل فونز تیار کیے گئے تھے، جبکہ تجارتی بنیاد پر 17 لاکھ 10 ہزار فونز درآمد کیے گئے ۔اس سال تیار کیے گئے 1 کروڑ 25 لاکھ فونز میں سے 65 لاکھ 30 ہزار ٹو جی فونز جبکہ 55 لاکھ 20 ہزار اسمارٹ فونز شامل ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق  نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے موبائل فونز میں 67 فیصد اسمارٹ فونز جبکہ 33 فیصد ٹو جی فونز ہیں۔مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 11 مہینوں (جولائی تا مئی) میں پاکستان نے 1.356 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمد کیے گئے 1.620 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16.31 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں