ایران معاہدہ فوری ممکن نہیں منظوری میں مزید وقت لگ سکتا:عہدیدار وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (دنیا نیوز)وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ممکنہ معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں اور اسکی حتمی منظوری میں مزید وقت لگ سکتا ہے ۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی ایران کی اعلیٰ قیادت بشمول سپریم لیڈر سے منظوری کے عمل میں کئی روز درکار ہو سکتے ہیں، جس سے حتمی پیشرفت میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔