ایران ،امریکا مصالحت،امریکی اخبارات میں فیلڈمارشل کے چرچے

ایران ،امریکا مصالحت،امریکی اخبارات میں فیلڈمارشل کے چرچے

آرمی چیف عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا:واشنگٹن ٹائمز،نیویارک ٹائمز

نیویارک،واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبارات نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔  امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمزکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکا اور ایران کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں ،مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستانی قیادت نے خطے میں ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی کا سہارا لیا۔ امریکی اخباردی واشنگٹن پوسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اخبار نے کہا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے ڈرافٹ پر اہم پیش رفت ہوئی اور فریقین مسودے پر متفق ہوگئے جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی اور یہ اس وقت ہوا جب فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تھے ۔ادھر ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں تھے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں