صرافہ جیولرز،تاجر الائنس کا بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

صرافہ جیولرز،تاجر الائنس کا بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف بی آر کے اضافی اختیارات 37اے اور 37 بی کے خلاف ملک بھر کی تاجر و صنعتکار براداری متحد ہوگئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بھی 19 جولائی کو کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسی ضمن میں آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم شکارپوری نے کراچی چیمبرسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بروز ہفتہ ملک بھر کی گولڈ بلین اور کاروبار کی نمائندگی کرتے ہوئے کاروبار کو احتجاجی طور پر ایک روز بند کرنے کا پیغام طشت ازبام کردیا ۔ قاسم شکار پوری نے وزارت خزانہ ،وزارت تجارت سمیت چیئرمین ایف بی آر سے استدعا کی ہے کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کو فی الفور واپس لیا جائے اور ایسی بزنس دوست پالیسی متعارف کرائی جائے جس سے خزانے کوتقویت پہنچے ۔دوسری جانب آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے مرکزی آفس میں متفقہ طور پراس احتجاجی ہڑتال کی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ اور غیر منصفانہ قوانین کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں