مرکنٹائل ایکسچینج میں 116ارب کے 91197سودے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 116ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد91197رہی۔
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا جس کی مالیت 82.857 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت16.055 ارب روپے ، سی او ٹی ایس کے سودوں کی مالیت4.705 ارب روپے اورپلاٹینم کے سودوں کی مالیت4.991 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔