سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا۔

سندھ کلچر ڈے کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سندھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے روحانی شاعر پیدا ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کے بزرگوں کا پیغام آج بھی یکجہتی اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے، سندھ کی وراثت اجرک، ٹوپی، موسیقی اور لوک روایتوں میں جھلکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں